۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
عشرات المستوطنين يقتحمون المسجد الأقصى

حوزہ/ فلسطینی علماء کونسل کی جانب سے منعقدہ چوتھے سالانہ اجلاس میں استنبول ترکی کے نائب مفتی حسین دمیرہان نے فلسطین کی مدد کرنے کو واجب قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ،فلسطینی علماء کونسل کی جانب سے منعقدہ چوتھے سالانہ اجلاس میں استنبول ترکی کے نائب مفتی حسین دمیرہان نے فلسطین کی مدد کرنے کو واجب قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں صہیونیوں اور ان کے حامیوں نے مسئلہ فلسطین سے دستبردار کرانے کی کافی کوشش کی لیکن یہ مسئلہ ایک عقیدے کی مانند ہمارے ایمان کا حصہ بنا رہے گا۔

دمیرہان نے ملت فلسطین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم یقینی طور پر جانتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین ، القدس اور مسجد اقصیٰ مؤمن کے دھڑکتے دل میں ہمیشہ زندہ رہیں گے اور مسئلہ فلسطین امت اسلامیہ کا سب سے اہم مسئلہ اور اقوام عالم کی مختلف جماعتوں کے وحدت محوروں کے اتحاد کی علامت ہے۔
 
استنبول کے نائب مفتی نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے والے ممالک کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ممالک کے منافق رہنماؤں اور مفاد پرست سیاستدان مسئلہ فلسطین کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .